 
                                                      ہر زبان بولنے والا آج ایم کیو ایم میں شامل ہو رہا ہے، فاروق ستار
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہر زبان بولنے والا آج ایم کیو ایم میں شامل ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے این اے 244 میں ایم کیو ایم پاکستان کی رکشہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں شریک تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہاں رہنے والے رکشہ چلا کر اپنا روزگار چلاتے ہیں، بےروزگاروں کو آسان اقساط پر رکشہ فراہم کرنے کی سہولت دیں گے، گیس کے محکموں کو کہتا ہوں اپنا قبلہ درست کر لیں، اگر کے پی اور پنجاب میں گیس آرہی ہے تو یہاں کیوں نہیں؟
فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کا منظرنامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے، قومی اسمبلی کی 22 سیٹوں پر کراچی سے کامیابی حاصل کرینگے، ہر زبان بولنے والا آج ایم کیوایم میں شامل ہو رہا ہے، شہر کے حقیقی وارثوں کو میئر بنوائیں گے، 4 ہزار ارب ٹیکس دیتے ہیں 4 سو ارب کراچی کو دلوائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 