Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں بے گناہ شہریوں پرحملے کی ذمے دار ہیں، جان اچکزئی

Now Reading:

دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں بے گناہ شہریوں پرحملے کی ذمے دار ہیں، جان اچکزئی
صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان

دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں بے گناہ شہریوں پرحملے کی ذمے دار ہیں، جان اچکزئی

جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردتنظیمیں پاکستان میں بےگناہ شہریوں پرحملے کررہی ہیں۔ 

صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، دہشتگردتنظیمیں معصوم افراد پرحملوں کی ذمےدارہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ چند عناصر بیرونی آلہ کار بنےہوئےتھے، اسلام آباد دھرنے کی ناکامی سے دشمن قوتوں کو نقصان ہوا، مختلف طریقوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان آپ کے جھانسے میں آنےوالےنہیں، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیاکی آنکھیں بند ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگرکیوں نہیں کرتی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستانی نفرت کے ایجنڈے کو سمجھتے ہیں، بلوچستان کے عوام نے دھرنے کو مسترد کیاتھا، حکومت نے ماہ رنگ کے دھرنے کو تحفظ فراہم کیا، اداروں کےخلاف اقدامات پردھرنےکےشرکاکےخلاف کارروائی ہوگی۔ عام انتخابات ہر قیمت پر8فروری کوہونگے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال کو اندرون اوربیرون ملک مسخ کرکے اورسیاق و سباق سےہٹ کرپیش کرنے کی خطرناک منصوبہ بندی کی گئی تھی، جولاپتہ افراد کے بیرون ملک مارے جانے پر بے نقاب ہوگئی۔ کئی این جی اوز اور ایجنٹوں کی دکانیں بھی بند ہوگئیں۔ کئی عالمی اداروں نے بھی دہشتگردوں کے ایجنٹوں سے رابطے کرکے پاکستان کو بدنام کرنے کی یکطرفہ رپورٹیں بھی جاری کیں۔

نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ بعض سیاستدان چند عورتوں کے اسلام آباد میں دھرنے کو الیکشن سٹنٹ کے طور پراستعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، دھرنے کی ناکامی سے انہیں دھچکا لگا ہوگا اوراب نوجوانوں کے پہاڑوں پرجانے کی اپنی گھسی پٹی دھمکیاں دے رہے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہئے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں،  ہم انسانی حقوق کے مسائل پر تعمیری تنقید اورمشغولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، احتجاج کے دوران مبینہ طورپرغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی واپس لینے کا مطالبہ ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام شہریوں کے لیے حقیقی شکایات کے ازالے اور انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم تعمیری تنقید اورتعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن قومی سلامتی کو نقصان پہنچانےاورعلیحدگی پسند ایجنڈوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ‏ہمارے ملک کے صحافیوں اور نام نہاد انسانی حقوق کے محافظوں کو کچھ خواتین کا رچایا ہوا مظلومیت کا ڈرامہ تو نظر آتا ہے، مگر کیچ سے پنجابی غریب مزدوروں کو اغوا کیا گیا تو کسی نے بھی اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر