
سلامتی کونسل دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ فعال تعاون کرے، پاکستان
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے او آئی سی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا۔
اعلامیے کے مطابق منیر اکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندراجات بھی پیش کیے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992ء میں المناک طور پر منہدم کیا گیا، قابلِ مذمت فعل کے باوجود ذمہ داروں کو بری کردیا گیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News