Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اور امیدوار کا دستبرداری کا فیصلہ

Now Reading:

عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اور امیدوار کا دستبرداری کا فیصلہ
عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اور امیدوار کا دستبرداری کا فیصلہ

لاہور: این اے117 سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اور امیدوار چوہدری واحد نے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دستبردار ہونے والے امیدوار چوہدری واحد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انکا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

دوران ملاقات چوہدری واحد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان کو اس علاقے کی نمائندگی کیلئے بہترین انتخاب سمجھتے ہیں۔

دستبردار ہونے و ساتھ دینے پر عبدالعلیم خان نے چوہدری واحد اور اُن کے ساتھیوں سے اظہار تشکر کیا۔

دوسری جانب شاہدرہ سے سابق ناظم افضل بھولا نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Advertisement

اس موقع پر عبدالعلیم خان کو مداحوں کی طرف سے عقاب، روائتی پگڑی اور شال کے تحائف دیے گئے اور امیدوار نے کہا کہ منافقت کی سیاست نہیں کرتے، ساتھ چلیں گے تو پورا ساتھ بھی دیں گے۔

Advertisement

عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدر ہ کے عوام کی طرف سے پذیرائی لائق تحسین، توقعات پر پورا اتریں گے، این اے 117 کے حالات بدلنے کیلئے جو کچھ ہو سکا ضرور کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے تحائف دینے والے مداحوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہم سب کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر