انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کسی کو شک نہیں ہونا چاہے، مرتضٰی سولنگی
مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کسی کو شک نہیں ہوناچاہے، انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہے۔ انتخابات پر بے بنیاد قیاس آرائیاں کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد پروپگینڈا کیا جا رہا تھا۔ الیکشن کے انعقاد سے متعلق کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ملک میں وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام سے مضبوط ہوگا۔
نگراں وفاقی وزیراطللاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیاہے، الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، آرٹیکل224 میں ترمیم کرکےنگراں حکومتوں کو لایاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
