
پاکستان میں مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب عوام نے کرنا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب عوام نے کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ کی دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ آزاد اور خودمختار میڈیا جمہوریت کے کردار کے لیے اہم ہے۔ صحافی شفاف الیکشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اور دیگر رپورٹس پر تشویش ہے۔ اظہار رائے کی بندش پاکستانی حکومت کی اپنی ہی پالیسی کے خلاف ہے۔ ہمارے پاس پاکستانی دفترخارجہ کی رپورٹ پرکوئی معلومات نہیں ہیں۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشدیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کررہا ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستانی ہم منصبوں کےساتھ رابطےجاری ہیں۔ خطے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News