پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور ہائی کورٹ نے ہائی وے اورموٹرویز پر کجھور کے درخت لگانے سے روک دیا۔
ڈی جی ماحولیات نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ کھجورکے پتوں پر آلودگی رکتی نہیں، کجھورکا درخت گرم علاقوں میں بہتررہتا ہے، اسلام آباد موٹر ویزاورہائی وے پر کامیاب نہیں ہے، موٹرویزاورہائی ویز پر ہمارے لوکل درخت لگائے جائیں۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے واسا کو دس مرلےاور ایک کینال کےگھروں میں واٹرمیٹر لگانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئےعدالت نے لیسکو کو کالجز میں نیٹ میٹرنگ کرنے اوربلند بالاعمارتوں پرروف ٹاپ گارڈننگ کرنے کابھی حکم دے دیا۔
عدالت نے ہائی وے اور موٹرویز پر کجھورکے درخت لگانے سے روکتے ہوئے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر تحقیقات ہونی چاہیے، انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کسی نے پیسے کمائے ہیں۔
جسٹس شہاد کریم نے ریمارکس دیے کہ انڈر پاسز کی حالت پہلے سے بھی عجیب سی کردی ہے اور وہ مذاق لگ رہےہیں، عجیب سی لائٹیں لگا دی ہیں جو پہلے دن ہی بند ہوگئیں ہیں۔ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
عدالت نے کہا کہ رپورٹس بتا رہی ہیں 2026 اور2027 تک پانی ختم ہو جائے گا، کسی جگہ بارش نہیں ہوئی اس سے زیادہ قدرت ہمیں اور کیادکھائے گی۔ سال 2026تک زیرزمین پانی دستیاب نہ ہونے پر یہاں ٹینکرز چلیں گے۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے میواکی جنگلوں کےقریب کوڑا کرکٹ فوری اٹھانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وکیل سے استفارکیا کہ پانی کے میٹر لگانے کے حوالے سے واسا نے کیا اقدامات کیے؟
ممبر واٹر کمیشن نے جواب دیا کہ پانی کے میٹرلگوانے کے لیے ایک سال کی مہلت درکار ہے جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت دس ہزار طالب علموں کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکولز کو ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینا چاہیے، محکمہ اسکولزایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن کا حکم دیاجائے۔ عدالت نے قانون دان ملک اویس خالد کو عدالتی معاون مقررکردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
