Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزالٰہی کا نام بیلٹ پیپرزمیں شامل کرنے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم

Now Reading:

پرویزالٰہی کا نام بیلٹ پیپرزمیں شامل کرنے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم
پرویز الٰہی

پرویز الٰہی کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویزالٰہی کے کاغذات مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر، ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قراردے دیے۔

عدالتِ عظمٰی نے کہا کہ پرویزالٰہی حلقہ پی پی 32 سے انتخابات لڑ سکیں گے، سپریم کورٹ نے پرویزالٰہی کا نام بیلٹ پیپرزمیں شامل کرنے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پردس مرحلہ پلاٹ اورالیکشن اکاؤنٹ نہ کھلوانے کا اعتراض دائر کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیروزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ نھے سماعت کی۔

وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ پرویزالہی پرایک پلاٹ ظاہرنہ کرنے کا الزام لگایا گیا، پھالیہ میں وہ پلاٹ لینے کی ایسی تاریخ ڈالی گئی جب پرویزالہی جیل میں تھے، پرویزالہی پہلی بارالیکشن نہیں لڑرہے دوباروزیراعلی رہ چکے۔

Advertisement

جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے الیکشن ایکٹ کی ایسی تشریح کرنی ہے جوعوام کو مرضی کے نمائندے منتخب کرنے سے محروم نہ کرے، پلاٹ کا اعتراض تب ہی بنتا تھا جب جج کا فیصلہ موجود ہوکہ پلاٹ فلاں شخص کا ہے۔

وکیل پرویزالہیٰ نے جواب دیا کہ ہمیں ابھی تک ریٹرننگ افسرکا مکمل آرڈربھی نہیں ملا، کاغذات نامزدگی پر یہ اعتراض عائد کیا گیا کہ ہرانتخابی حلقے میں انتخابی خرچ کیلئے الگ الگ اکاؤنٹ نہیں کھولے گئے، پرویزالہیٰ پانچ حلقوں سےانتخابات لڑ رہے ہیں۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ پانچ انتخابی حلقوں کیلئے پانچ الگ الگ اکائونٹس کھولے جائیں؟ وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ اگر انتخابی مہم میں حد سے زائد خرچہ ہو تو الیکشن کے انعقاد کے بعد اکاؤنٹس کو دیکھا جاتا ہے، کاغذات نامزدگی وصول کرنے والے دن پولیس نے گھیراؤ کر رکھا تھا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ان باتوں کو چھوڑیں قانون کی بات کریں، وکیل جے کہا کہ ایک اعتراض یہ عائد کیا گیا کہ میں نے پنجاب میں دس مرلہ پلاٹ کی ملکیت چھپائی، اعتراض کیا گیا 20 نومبر 2023کو دس مرلہ پلاٹ خریدا، میرے مؤکل نے ایسا پلاٹ کبھی خریدا ہی نہیں، اس وقت وہ جیل میں تھے، ہماری دوسری دلیل یہ ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی آئندہ کٹ آف ڈیٹ 30 جون 2024ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن ایکٹ کی اس انداز میں تشریح کرنی ہے تاکہ لوگ اپنے حق سے محروم نہ ہوں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جائیدادیں پوچھنےکا مقصد یہ ہوتا ہے کہ معلوم ہو امیدوارکے جیتنے سے قبل کتنے اثاثے تھے اوربعد میں کتنے ہوئے، پرویزالٰہی پلاٹ کی ملکیت سے انکارکررہے ہیں تو ٹھیک ہے۔

Advertisement

ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ پرویزالٰہی کہتے ہیں پلاٹ بحق سرکار ضبط کر لیا جائے کیونکہ ان کی ملکیت ہی نہیں، عدالت وضاحت کرتے تو آئندہ ایسے احمقانہ اعتراضات عائد ہی نہیں ہوسکیں گے، حیرت انگیز طورپرایک ہی وقت میں پرویز الہی، مونس الہی اور قیصرہ الہی کی ان ڈکلئیرڈ جائیداد نکل آئی، آر او نے ہمیں فیصلہ بھی نہیں دیا کہ کہیں چیلنج نا کرلیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ تو خوش قسمت ہے کہ اچانک آپ کی اضافی جائیداد نکل آئی ہے، آپ یہ اضافی جائیداد کسی فلاحی ادارے کو دے دیں۔

وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کہ پٹواری نے بتایا کہ پلاٹ پرویزالٰہی کا ہے جس پرجسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اس سے تو لگتا ہے نگران حکومت پرویزالٰہی کے کاغذات مسترد کرانے میں ملوث ہے، ریٹرننگ افسر کا کام سہولت پیدا کرنا ہے نہ کہ انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا، بدقسمتی سے ایک ہی سیاسی جماعت کیساتھ یہ سب ہو رہا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کا مطلب لوگوں کی شمولیت ہے انہیں باہرنکالنا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر