Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاج حیدرکا چیف الیکشن کمشنر کو خط، غیرقانونی زیرحراست کارکنوں کی رہائی پر زور

Now Reading:

تاج حیدرکا چیف الیکشن کمشنر کو خط، غیرقانونی زیرحراست کارکنوں کی رہائی پر زور
چیف الیکشن کمشنر

تاج حیدرکا چیف الیکشن کمشنر کو خط، غیرقانونی زیرحراست کارکنوں کی رہائی پر زور

پیپلزپارٹی کے سینٹرل الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے این اے 73 ڈسکہ میں غیر قانونی زیر حراست تین کارکنوں کی فوری رہائی پر زور دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ ہم تشویش کے ساتھ اطلاع دیتے ہیں کہ این اے 73 ڈسکہ سیراں والی سے ہمارے تین بے گناہ کارکنوں کا پولیس نے اٹھا لیا ہے، تین بے گناہ کارکنان رانا گلزار، رانا بہادر علی اور رانا احسان کو گزشتہ رات بغیر کسی وجہ کے تھانہ ستراہ نے اٹھایا۔

تاج حیدر نے خط میں لکھا کہ کارکن پی پی کے الیکشن سیل میں بیٹھے کوئی تھے، پولیس وردی میں ملبوس اہلکار ہمارے الیکشن آفس میں داخل ہوئے اور ہمارے فرنیچر اور دیگر سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

خط کے متن کے مطابق ہمارے امیدوار رانا محمود اشرف صبح 4 بجے تک اس تھانے میں ان کی رہائی کی کوشش کرتے رہے، ڈی ایس پی ڈسکہ مسٹر سعادت نے صاف صاف کہا کہ ان کے پاس اوپر سے آرڈر ہیں اور ہم کچھ نہ کر سکتے۔

خط میں کہا گیا کہ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا بھی یہی رویہ تھا، پولیس کھلے عام پی ایم ایل این کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے، ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے اس طرح ہراساں کرنے سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

Advertisement

تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ پی پی پی پی نے شام کو سری والی میں جلسہ عام کا انعقاد کرنا ہے، آپ سے استدعا ہے کہ فوری مداخلت کریں اور حکم دیں کہ پی پی پی پی کے بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر