Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو دھول چٹا دی، 28 رنز سے کامیاب

Now Reading:

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو دھول چٹا دی، 28 رنز سے کامیاب

انگلینڈ نے بھارت کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 28 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اولی پوپ اور ٹام ہارٹلے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت 190 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد میچ میں واپس آ گیا تھا لیکن پوپ کی 196 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 420 رنز بنا کر میچ کا پانسہ اپنے حق میں پلٹ لیا۔

دوسری اننگ میں میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 231 رنز کی ضرورت تھی لیکن ہارٹلے نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 62 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت بھارت آخری سیشن میں 202 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔

روی چندرن اشون (28) اور سریکر بھرت (28) نے آٹھویں وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑ کر میچ کو اپنے آخری دن تک لے جانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

Advertisement

انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 246 اور دوسری اننگ میں 420 رنز بنائے تھے، بھارت کا پہلی اننگ کا اسکور 436 اور دوسری اننگ میں 202 رنز تھا۔

وشاکھاپٹنم میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر