Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا ایک بار پھر بےنقاب

Now Reading:

ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا ایک بار پھر بےنقاب

ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا ایک بار پھر بےنقاب

اسلام آباد: ریاستی اداروں کے خلاف مخصوص سیاسی جماعت کا من گھڑت پروپیگنڈا ایک بار پھر بری طرح بے نقاب ہو گیا۔

مخصوص سیاسی جماعت اپنے مزموم عزائم کے حصول کے لئے ہر حد پار کر گئی، سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے۔

 پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔

غلام شبیر ڈی جی خان کا رہائشی ہے، چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

غلام شبیر کا اعترافی بیان

Advertisement

غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ غلام شبیر نے اعتراف کیا ہے کہ اُس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا، مخصوص سیاسی جماعت کا یہ پروپیگنڈا بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔

غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی۔

غلام شبیر کی ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے، وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی  کا صدر ہے، یہ باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

اِس غلیظ پروپیگنڈا میں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک اور قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا مخصوص سیاسی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھی مخصوص سیاسی جماعت نے اعلیٰ عدلیہ کو بھی نشانہ بنایا، مخصوص سیاسی جماعت کی لسبیلہ شہداء کی شہادت پر بے بنیاد پروپیگنڈا اور شہداء کے لواحقین کی دل آزاری بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

یہ پروپیگنڈا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدامنی اور انتشار کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے۔

Advertisement

اِسی طرح ملک سے باہر بیٹھے سیاسی جماعت سے جڑے اور اکاؤنٹس بھی ہر قمیت پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کا  کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر