Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف کامیابی کو کیریئر کی سب سے بڑی فتح قرار دے دیا

Now Reading:

بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف کامیابی کو کیریئر کی سب سے بڑی فتح قرار دے دیا
بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف کامیابی کو کیریئر کی سب سے بڑی فتح قرار دے دیا

بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف کامیابی کو کیریئر کی سب سے بڑی فتح قرار دے دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف کامیابی کو اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فتح قرار دے دیا ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اولی پوپ اور ٹام ہارٹلے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دی جب کہ انگلش کپتان نے جیت کو اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فتح قرار دیا ہے۔

بین اسٹوکس کہتے ہیں ’’ہم نے بطور ٹیم زبردست جیت اپنے نام کی ہے، جب سے میں کپتان بنا ہوں یہ ہماری سب سے بڑی فتح ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے بھارت ہوم گراؤنڈ پر کتنی خطرناک ہوسکتی ہے لیکن ہم نے جس طرح سے پرفارم کیا یہ ہماری دو سالہ محنت کا صلہ ہے‘‘۔

Advertisement

خیال رہے کہ بھارت 190 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد میچ میں واپس آ گیا تھا لیکن پوپ کی 196 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 420 رنز بناکر میچ کا پانسہ اپنے حق میں پلٹ دیا۔

دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 231 رنز کی ضرورت تھی لیکن ہارٹلے نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 62 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت بھارت آخری سیشن میں 202 رنز پر آؤٹ ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر