Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کا کارکنوں کی گرفتاری پر چیف الیکشن کمشنر کو خط

Now Reading:

پیپلز پارٹی کا کارکنوں کی گرفتاری پر چیف الیکشن کمشنر کو خط

پیپلز پارٹی کا کارکنوں کی گرفتاری پر چیف الیکشن کمشنر کو خط

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج سینٹرل الیکشن سیل اور سینیٹر تاج حیدر نے این اے 127 لاہور میں کارکنوں کی گرفتاری پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں کارکنان کی فوری رہائی اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کی طرف سے ان گرفتاریوں کی وجہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

تاج حیدر نے خط میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن شہباز اور شہزاد کے پیپلز پارٹی میں شمیولیت پر دونوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی کونسلر م خالدہ پروین کو بھی پی پی کی حمایت پر اٹھا لیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق پولیس سے رابط کرنے پر پتہ چلا کہ انہیں 4 ماہ پرانی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا، ؤلفقار بدر کارکنوں کی رہائی کے لیے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا تاہم داد رسی نہیں ہو سکی۔

تاج حیدر نے خط میں مزید کہا کہ خدشہ ہے کہ اگر پولیس کو نہ روکا گیا تو اس طرح کے فاشسٹ ہتھکنڈوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement

خط میں استدعا کی گئی کہ ای سی پی سے درخواست ہے کہ مذکورہ افراد کی رہائی کا حکم دیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر