
جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے یہ سائنسی طریقہ آزمائیں
جسم میں زہریلے مادے غیر صحت بخش غذا، نشے، آلودگی اورتناؤ کے سبب جنم لینے لگتے ہیں اںہیں جسم سے صاف کرنا نہایت ضروری ہے یہ تو واضح نہیں ہے کہ یہ مادے اصل میں کیا ہیں۔ تاہم یہ بات درست ہے کہ جسم میں اسے نقصان دہ مالیکیول موجود ہوتے ہیں جو کئی امراض کا سبب بنتے ہیں۔
ان مادوں کو جسم سے خارج کرنے کے لیے کوڈیٹوکس کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ جسم کو صحت مند حالت میں رکھا جاسکے۔
اس ضمن میں کئی طرح کے ڈیٹوکس ڈائٹ، پلان، فوڈ یا ڈرنک استعمال کی جاتی ہیں جن کے لیے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ آپ کے جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کویقینی بناکر آپ کو صحت مند رکھتے ہیں۔
ڈیٹوکس ڈائٹ پلان میں اکثر ایک ہی غذا کو کئی دنوں تک استعمال کیا جاتا ہے جیسے، کچھ مخصوص سبزیوں کا جوس، ہربل ٹی، صرف سبزیاں یا پھل کا استعمال اورسیب کا سرکہ۔ تاہم ان کا کثرت سے استعمال جسم کے اعضاء کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
لیکن آپ کویہ جان حیرت ہوگی کہ آپ کے جسم میں بیماریوں کا سبب بننے والے ان کیمیکلزکو ختم کرنے والا ایک بہترین ڈیٹاکسنگ سسٹم پہلے سے ہی موجود ہے۔ یوں تو جسم کے تمام ہی اعضاء اس ضمن میں کام کرتے ہیں تاہم کچھ اعضاء جیسے جگراور گردے خاص اہمییت رکھتے ہیں۔
اگر آپ اپنے جسم سے ان فاسد مادوں کو خارج کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کسی بھی ڈیٹوکس پلان یا فوڈ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ ان تجاویز پر عمل کریں جو حقیقی ڈیٹوکس کا کام انجام دیتی ہیں۔
بھرپورنیند لیں
صحت مند رہنے کے لیے رات میں 8 گھنٹے کی گہری اور پر سکون نیند ضروری ہے اور یہی وقت جب جسم دوران نیند دماغ سے مضر کیمیکلز کو صاف کرتا ہے جو مستقبل میں الزائمر جیسی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں یہ کیمیکلز دن کے وقت مختلف غذا یا تناؤکے سبب جنم لیتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق دماغ رات میں نیند کے دوارن ایک ایسے عمل سے گزرتا ہے جو دماغ کی صفائی کا کام انجام دیتا ہے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لیں اگر اس میں ایک گھنٹے کی بھی کمی ہوگی تو یہ عمل سست روی کا شکار ہوجائے گا، ساتھ ہی نیند کی کمی میٹابولزم کو بھی متاثر کرتی ہے اس طرح یہ ذیابیطس کے خطرے کوبھی کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔ نیند کی کمی مدافعتی نظام کے نقصان کا سبب بھی بنتی ہے اس طرح آپ کی عمر کم ہوسکتی ہے۔
مناسب مقدار میں پانی پینا
جسم کے تمام اعضاء خصوصاً گردے، پھپھڑے اورجگر کے افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینا لازمی ہے تمام ہی جسمانی عمل کے نتیجے کسی نہ کسی قسم کا فضلہ ضررو خارج ہوتا ہے۔
اسی طرح گردے بھی اضافی پانی کی موجودگی میں جسم سے آئن، شکراور دوسرے مضر کیمیکلزکو پیشاب کی صورت میں جسم سے باہرخارج کرتے ہیں۔
لیکن جب آپ مناسب مقدارپانی نہیں لیتے اورجسم کو ہائیڈریٹ نہیں کرتے تو گردے ان مودوں کو خارج نہیں کرتے اور یہ جسم میں رہ جاتے ہیں جو کئی طرح کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔ یہ قدرتی ڈیٹوکس کا طریقہ آپ کے جسم سے فاسد مادوں کو دور کر آپ کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News