
عوام کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل 6.50 فیصد مہنگا ہونے پر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع آئل انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے اور ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سے 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔
ذرائع آئل انڈسٹری نے کہا کہ لندن برینٹ آئل 78.29 ڈالر سے بڑھ کر 83.35 ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا، امریکی خام تیل 73.25 ڈالر سے بڑھ کر 78.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ذرائع آئل انڈسٹری کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31 جنوری 2024 کی رات ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News