
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خواتین کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا شرعی حق ہے، خواتین زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں۔
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے خلیجی امور علامہ طاہر اشرفی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خواتین کے ووٹ کے حوالے سے مختلف باتیں چل رہی تھیں، پاکستان میں خواتین کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ علیحدہ ہوتی ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ خواتین کا ووٹ شرع کے مطابق جائز ہے، خواتین کا ووٹ ڈالنا ایک امانت اور گواہی ہے، خواتین کے ووٹ ڈالنے سے متعلق فتویٰ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر دیں، پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں ملاقاتیں کیں اس کی تائید کرتے ہیں، پاک ایران تعلقات بہتری کی طرف جانا بہت اچھی بات ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر صاحب نے بردباری کا مظاہرہ کیا۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، اسلام آباد میں ایک دھرنا گروپ آیا ہے، وہ دہشت گردی کے حامی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News