Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی کا قیام

Now Reading:

پاکستان میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی کا قیام

پاکستان میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی کا قیام عمل میں آگیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی کا قیام عمل میں آیا ہے،ملک کی پہلی بلین گولڈ و آن لائن ٹریڈنگ کمپنی کے قیام سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی کا خاتمہ ہوگا۔

زکریا گولڈ کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کمپنی(پی ایم ای ایکس)سے ملک میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کیلئے لائسنس حاصل کرلیا ہے،جس کے بعد یہ کمپنی پاکستان میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کا کام شروع کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی ترجمان نے  بتایا کہ ایس ای سی پی اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کی اجازت سے ملک کی اس پہلی آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کے کمپنی کے قیام کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سونے کے یومیہ نرخ بھی اسی کمپنی کی جانب سے جاری کیے جائینگے جبکہ سونے کے نرخوں کے اجراء کیلئے کمپنی کے دفتر کے باہر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے،اس کمپنی کا باقاعدہ افتتاح پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے قائم منیجنگ ڈائریکٹر فرحان طاہر نے کیا۔

Advertisement

 تقریب میں ایف بی آر اور کسٹم کے اعلیٰ افسران اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران سمیت کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ قبل سونے کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا تھا اور مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کی اطلاعات تھیں، جس پر موجودہ نگراں حکومت نے ایف آئی اے،ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے موثر کارروائی کی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

توقع ہے کہ ملک میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے ایس ای سی پی اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج سے منظور شدہ کمپنی کے قیام کے بعد سونے کے نرخوں میں استحکام آئیگا اور مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کے رجحان کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی
آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی
کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافے کی درخواست
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر