Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس سے متعلق فیاض الحسن چوہان کے اہم انکشافات

Now Reading:

توشہ خانہ کیس سے متعلق فیاض الحسن چوہان کے اہم انکشافات
فیاض الحسن چوہان

توشہ خانہ کیس سے متعلق فیاض الحسن چوہان کے اہم انکشافات

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فیاض الحسن چوہان نے اہم انکشافات کردیے ہیں۔

استحكام پاكستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی ترجمان فیاض الحسن چوہان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو لوٹا، بانی پی ٹی آئی اس سزا کے حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب شکاری شکار پر لگے ہوئے ہیں حاصل کچھ نہیں، سرکاری مال کو اپنا مال سمجھ کر لوٹا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں بشریٰ بی بی کی جانب سے کئی مسائل آئے، مالی کرپشن کو بچانے کیلئے پارٹی کو داؤ پر لگایا گیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید کی بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔

Advertisement

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں مختصر فیصلہ سنایا، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے 10 سال کیلئے ناہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دونوں پر 787 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر