فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ ظفر اقبال منگن عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل فواد چوہدری نے اپنے موقف میں کہا کہ پولیس نے نو مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں، ایک مقدمہ سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ایک مقدمہ کے بعد دوسرے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔
ایڈووکیٹ ظفر اقبال نے استدعا کی کہ عدالت نو اور دس مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم اور فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے۔
اے ٹی سی کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے نو مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
