Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا قبضہ کراچی پر نہیں لوگوں کے دلوں پر ہوگا، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

ہمارا قبضہ کراچی پر نہیں لوگوں کے دلوں پر ہوگا، ناصر حسین شاہ
ناصر حسین شاہ

ہمارا قبضہ کراچی پر نہیں لوگوں کے دلوں پر ہوگا، ناصر حسین شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا قبضہ کراچی پر نہیں کراچی کے لوگوں کے دلوں پر ہوگا۔

ناصر حسین شاہ نے کراچی میں پریس کانفریس کرتے ہوئے کہا کہیہ مکافات عمل ہے ایسے فیصلے ہماری پارٹی کے خلاف بھی آئے ہیں، فیصلہ سنانے والے جج کی بھی بانی پی ٹی آئی بہت تعریف کرتے تھے، بشریٰ بی بی کو داد دوں گا وہ خود فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچیں، پی ٹی آئی کا کوئی رہنما نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کی اجازت ملنی چاہیے، ہم نے پی ٹی آئی سے الیکشن نشان واپس لینے والے فیصلے کی مخالفت کی۔

رہنما پی پی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے شہر میں امن کے لیے قربانیاں دی ہیں، پرامن الیکشن کے انعقاد پر زور دینا چاہیے اشتعال دلانے کی کوشش نہ کی جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو واقعہ ہوا اس کی انکوائری کسی جج سے کروائی جائے، ایم کیوایم کے رہنماؤں سے کہتا ہوں کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدہ لیں مزید الجھنیں پیدا نہ کریں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ ہمارا قبضہ کراچی پر نہیں کراچی کے لوگوں کے دلوں پر ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی کا کبھی بھتے، بوری بند لاشوں، جلاؤ گھیراؤ کا ریکارڈ نہیں رہا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں جو صورتحال بنی اس کی مذمت کرتے ہیں، مجرم کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو اس کو سزا ملنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر