Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کی وطن واپسی

Now Reading:

شہباز شریف کی وطن واپسی
معاشی صورتحال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس اعلان کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں بھی کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج رات وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ قوم میں ان کی موجودگی زیادہ ضروری ہے، شہباز شریف ملک میں کورونا وائرس سے قوم کو بچانے اور دیگر کوششوں میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حمد نواز شریف کی سرجری اگلے ہفتے ہونا طے ہے لیکن شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ قوم میں ان کی موجودگی زیادہ ضروری ہے۔

Advertisement

کورونا وائرس : بلاول بھٹو نے اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ صحت عامہ یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹ کرنے والا ادارہ فعال کرنا پڑے گا، عوامی مفاد میں ہے کہ پی ایم ڈی سی فوری بحال ہو۔

ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان کے تحفظ کے لئے پی ایم ڈی سی کی بحالی ضروری ہے، سپریم کورٹ پہلے ہی پی ایم ڈی سی کے بارے میں واضح فیصلہ صادر کرچکی ہے اس لئے پی ایم ڈی سی کی بحالی میں کوئی قانونی سقم یا رکاوٹ نہیں ہے۔

دوسری جانبایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کیا جائے، اس حوالے سے حکومت فی الفور تیاریاں کرے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے لیے خوراک کی فراہمی و دیگر انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کورونا کی خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں، اقدامات میں تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر