Advertisement
Advertisement
Advertisement

11 سالہ بچے نے فنگر بورڈنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Now Reading:

11 سالہ بچے نے فنگر بورڈنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
11 سالہ بچے نے فنگر بورڈنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

11 سالہ بچے نے فنگر بورڈنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ورجینیا کے ایک 11 سالہ لڑکے نے 1 منٹ میں فنگر بورڈ پر سب سے زیادہ اولی بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ورجینیا کے شہر چیزپیک سے تعلق رکھنے والے 11 برس کے جولین کزما نے کا کہنا ہےکہ وہ پہلی بار اپنے دوستوں اور یوٹیوب کے ذریعے چھوٹے اسکیٹ بورڈ جو کہ انگلیوں سے چلتے ہیں سے روشناس ہوا  اور ان پر مختلف ٹرک آزماتا رہا اس طرح کچھ ہی عرصے میں اس نے ان بورڈ کو انگلیوں سے چلانے کی مہارت حاصل کرلی۔

کزما نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا، انہوں نے بہت ہی کم وقت میں اس کی خاص ٹرک کو سمجھ لیا، اور وہ اسے ہر جگہ اپنی انگلیوں سے گھماتا رہتا ہے جیسے اسکول میں دوپہر کے کھانے کے دوران، گھر میں، اور یہاں تک کہ جب وہ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ شاپنگ پر ہوتا ہے تب بھی وہ اسی سے کھیل رہا ہوتا ہے۔

اتنی مہارت کے بعد کزما نے 1 منٹ میں فنگر بورڈ پر سب سے زیادہ اولی بنانے کے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اولی فنگر باورڈ پر ایک ٹرک ہے جس میں اس بورڈ کو انگلیوں کی مدد سے اوپر اٹھایا جاتا ہے یعنی بورڈ کے چاروں پہیے زمین سے اٹھ جاتے ہیں اور پھر واپس زمین پر آجاتے ہیں۔

کزما نے 1 منٹ میں 128 بار اولی کو کامیابی سے کر کے ریکارڈ توڑ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی مزید فنگر بورڈنگ ریکارڈز حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر