Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیکی شروف کو جگو دادا کیوں کہا جاتا ہے؟

Now Reading:

جیکی شروف کو جگو دادا کیوں کہا جاتا ہے؟
جیکی شروف

جیکی شروف کو جگو دادا کیوں کہا جاتا ہے؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار جیکی شروف بڑے پردے پر اپنی اداکاری سے متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے، آج اپنی 67 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تجربہ کار اداکار کو دنیا بھر میں جیکی شروف کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن لوگ انہیں جگو دادا کے نام سے بھی جانتے ہیں اور آج بھی انڈسٹری کے بہت سے لوگ انہیں اس نام سے پہچانتے ہیں۔

اس حوالے سے اداکار نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں ’جگو دادا‘ کیوں کہا جاتا ہے ۔

سیمی گریوال کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو میں، اداکار نے ممبئی کے شہریوں کے لیے مسیحا بننے کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کی۔

میزبان سے بات کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے مرحوم بڑے بھائی کی وجہ سے ہی وہ جگو دادا بنے۔ اپنے بھائی کی المناک موت کے بعد انہوں نے ان کی تمام ذمہ داریاں سنبھالی اور اپنے چول کے لوگوں کی دیکھ بھال کرنے لگے۔

Advertisement

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کا بھائی جو کہ ایک رحم دل شخص تھا، ایک ڈوبنے والے شخص کو بچانے کی جستجو میں ڈوب گیا تھا جبکہ وہ تیرنا نہیں جانتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد جو کہ ایک نجومی تھے، انہوں نے انہیں یہ کہہ کر متنبہ کرنے کی کوشش کی تھی، ‘آج کا دن بہت برا ہے۔ باہر مت نکلو‘، لیکن وہ پھر بھی باہر گیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت صرف 10 سال کے تھے اور یہ سب انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھا اور چونکہ وہ بہت خوفزدہ تھے اس لئے کوئی مدد بھی نہیں کرسکے تھے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ہی بھائی کو کھونا، جو آپ کے محافظ کی طرح تھا، بہت خوفناک ہے۔” تب سے انہوں نے کچی آبادیوں کی دیکھ بھال کرنا شروع کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر