
سیکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 25 دہشت گرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں اشرف شیخ اوربرہان اللہ شامل ہیں جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News