
امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس
الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب بھی کرلیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کرتے ہوئے نوراسلم آفریدی ،آزاد امیدوار، این اے 35 کو 5 ہزار جرمانہ کیا۔ فواد اللہ خان آفریدی، آزاد امیدوار، این اے 35 کو 10 ہزار جرمانہ کیا۔
اسی طرح اے این پی کے امیدوار یعقوب خان حلقہ پی کے 90 کو 5 ہزار جرمانہ جبکہ جنید اللہ آفریدی، آزاد امیدوار پی کے 90 کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان االیکشن کمیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News