Advertisement
Advertisement
Advertisement

قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

Now Reading:

قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار
پنجاب پولیس

قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب6خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی۔ انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم گرفتار 06 اشتہاریوں کو دبئی سے لے کر پاکستان روانہ ہوگئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتاراشتہاری مجرمان میں حماد شہباز، ابوبکر، امتیازاحمد، محمد رضوان، بلال مصطفٰی اورعلی رضا شامل ہیں۔ اشتہاری حماد شہباز2022 میں گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کرکے بیرون ملک فرارہوگیا تھا، اشتہاری محمد رضوان نے 2023 میں فیصل آباد میں شہری کو قتل کیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاریوں ابوبکراورامتیازاحمد نے گذشتہ برس گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرارہوگئے تھے، اشتہاری بلال مصطفٰی سیالکوٹ پولیس کو 2015 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اشتہاری علی رضا 2022 میں جہلم میں شہری کو قتل کرکے 02 برس سے بیرون ملک مفرورتھا، پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے انٹرپول سے تمام اشتہاریوں کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے۔

ترجمانکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات پولیس سے کلوزکوارڈینیشن کے ساتھ تمام اشتہاریوں کو گرفتار کیا، قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد ٹیم پاکستان کے لئے روانہ، ائیر پورٹ سے متعلقہ اضلاع کی پولیس ٹیمیں اشتہاریوں کو تحویل میں لیں گی۔

Advertisement

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتارکرنے پراسپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے تمام اشتہاریوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر