
الیکشن 2024 کی ڈیوٹی کیلئے رپورٹ نہ کرنا سرکاری ملازمین کو مہنگا پڑ گیا
الیکشن 2024 کی ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہ کرنا سرکاری ملازمین کو مہنگا پڑ گیا، وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
ریٹرننگ افسرمحمد حیات نے ڈیوٹی پر حاضرنہ ہونیوالے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
وارنٹ ریٹرننگ افسر پی ایس 110 جنوبی نے جاری کیے۔ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/سٹی کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں۔ ان ملازمین کو گرفتارکرکے جمعہ کے روز ہی پیش کیا جائے۔
غیرحاضرسرکاری ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News