پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا وقت آگیا ہے اس سے پہلے کے حالات مزید سنگین ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اس وقت دوسرے ممالک کی غلطیوں سے سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
At this rate our health system will be overwhelmed. We must learn from the experience of other countries. It’s a question of when not if. Stay at home now until the government makes up its mind. Stay at home to protect yourselves & others. 3/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبہ تنہا اس مشکل وقت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کی مدد چاہیئے کیونکہ ہم سب مل کر ہی ملک کو اس صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔
ان کس مزید کہنا تھا کہ ہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، لاک ڈاؤن پہلے ہی کرلیا جانا چاہئے تھا، بحران سے نمٹنے کے لیے جتنی جلدی ہو فیصلہ کن اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
