Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ کٹھا میٹھا پھل آپ کو چند منٹوں میں قبض سے نجات دلا سکتا ہے؟

Now Reading:

یہ کٹھا میٹھا پھل آپ کو چند منٹوں میں قبض سے نجات دلا سکتا ہے؟
یہ کٹھا میٹھا پھل آپ کو چند منٹوں میں قبض سے نجات دلا سکتا ہے؟

یہ کٹھا میٹھا پھل آپ کو چند منٹوں میں قبض سے نجات دلا سکتا ہے؟

روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، لیکن کیا روزانہ ایک سیب قبض کو دور کر سکتا ہے؟ تو اس کا جواب نفی میں ہے ضروری نہیں کہ سیب کھانے سے قبض دور ہو لیکن ایک پھل ایسا ہے جو دائمی قبض کو بھی منٹوں میں دور کر سکتا ہے اور وہ ہے وٹامن سی سے بھرپور کھٹی میٹھی نارنگی۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نارنگی کو دارچینی  اور لال مرچ لگا کر اس کے چھلکے سمیت کھا لیا جائے تو قبض چند منٹوں میں دور ہوسکتی ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے یہ مرض  نہ صرف جسمانی بیماریوں کی وجہ  بنتا بلکہ کئی طرح کے نفسیاتی مسائل سے بھی دوچار کر دیتا ہے ۔ کیو نکہ جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے صفائی کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ بیرونی یا اندرونی۔

قبض کا مرض اس وقت جنم لیتا ہے جب آنتوں میں مادہ سخت ہو جاتا ہے اس کی وجہ پانی کی کمی ، ذہنی تناؤ، ورزش کی کمی یعنی جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا، فائبر کی کمی، جنک فوڈ کا زیادہ استعمال یا کچھ ادویات جن کے اثرات قبض پیدا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Bethany (@lilsipper)

 بچے، جوان، ضعیف افراد مرد اور خواتین ہر کسی کوعمر کے کسی بھی حصے میں قبض کی شکایت ہو سکتی ہے تاہم اب نارنگی کو چھلکوں سمیت کھانا قبض کو دور کر سکتا ہے۔

یہ ویڈیو اصل میں دسمبر 2022 میں پوسٹ کی گئی تھی، تاہم  اس کے حال ہی میں وائرل ہونے کی وجہ دسمبر 2023 میں اس کا دوبارہ پوسٹ کیا جانا ہے، اور مجموعی طور پر اسے 23.6 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

Advertisement

لیل سپر نامی اس انسٹاگرامر نے اپنی قبض کو دور کرنے لیے جو طریقہ اختیار کیا اس کی ایک ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی تاکہ دوسرے لوگ بھی اس مرض سے نجات حاصل کر سکیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک نارنگی کو پھانکوں میں کاٹا پھر اس پر دارچینی اور لال مرچ چھڑک کر اسے چھلکوں سمیت کھا لیا ان کا کہنا ہے کہ یہ قبض کو دور کرنے کا سب آسان طریقہ ہے جو منٹوں میں آپ کی قبض کو دور کر سکتاہے۔

بیتھنی، جو اس اکاؤنٹ کو سمبھالتی ہیں کیپشن میں لکھا کہ نارنگی میں نارنجین نامی فلیوونائڈ ہوتا ہے کہ عام طور پر قبض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

جبکہ لال مرچ اور دار چینی میں کیپسیسین نامی مرکب ہوتا ہے، جو آپ کے TRVP1 ریسیپٹرز اور  GI ٹریکٹ کو متحرک کرتا ہے جس سے آنتوں میں موجود مواد بہت تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔

لیکن کیا یہ سادہ سی ترکیب واقعی کام کرتی ہے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

ایمی براؤنسٹین  جو کہ ایک رجسٹرڈ غذائی ماہر اور نیوٹریشن ہیں کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ نارنگی میں فائبر اور پانی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ دونوں ہی اجزاء قبض کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

جبکہ نارنگی کے چھلکوں میں موجود فائبر دیگر ریشوں کے مقابلے میں کچھ خاص نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نارنگی کے چھلکے عام طور پر کھانے کے لیے محفوظ ہیں، لیکن نقصان دہ مادے جیسے کیڑے مار ادویات یا بیکٹیریا سطح پر موجود ہوسکتے، اس لیے پھلوں کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔

Advertisement

تاہم، کچھ لوگوں میں یہ چھلکے پیٹ کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں، اس لیے پہلے تھوڑی مقدار سے شروع کیا جائے۔ اور چھلکے موٹے اور ذائقہ میں کڑوے ہوتے ہیں تو اس طرح اسے کھانا مشکل ہوسکتا ہے۔

نارنگی کے چھلکوں میں  82 فیصد پانی اور 7 گرام فائبر ہوتا ہے، تاہم یہ تناسب ایسا نہیں ہے جو کہ قبض کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر