Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار

Now Reading:

واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار

واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے بالآخر اپنے ویب ورژن میں چیٹ لاک فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا۔

جی ہاں، گزشتہ ماہ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے ویب ورژن کے لیے نئے انٹرفیس کے متعلق خبر دی گئی تھی، لیکن اس نئے انٹرفیس کے ساتھ واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے کچھ جدید اور جاذبِ نظر تھیمز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس ہی دوران واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کی آزمائش کے حوالے سے تیاری کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر واٹس ایپ ویب صارفین کو اپنی چیٹس کو لاک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Advertisement

یعنی واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش صارفین کو پرائیوسی اور سیکیورٹی کی ایک اضافی جہت فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

فیچر کے زیرِ تکمیل ہونے کی وجہ سے فی الحال یہ بات غیر یقینی ہے کہ یہ کس طرح استعمال کیا جائے گا لیکن ماہرین کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ نجی چیٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اس فیچر کے تحت کسی خفیہ کوڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر