پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لینےوالی جماعت ہوگی، ناصرشاہ
سابق صوبائی وزیر سندھ سید ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لینےوالی جماعت ہوگی۔
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرشاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پیپلز پارٹی کا ہے، پیپلزپارٹی اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے، مسلم لیگ ن الیکشن سے خائف ہے، عوام سے کہتا ہوں اگرآپ پیپلزپارٹی کو ووٹ دینگےتو رائیگاں نہیں جائیگا۔
رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، محنت سے وسطی پنجاب کی صورتحال بدلی ہے، بلاول کہتے ہیں خرچے کی وجہ سے کوئی علاج سے محروم نہ رہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں میں عوام کی مدد کی، خریدوفروخت پر پیپلزپارٹی بالکل یقین نہیں رکھتی، ہم پُرامید ہیں الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ بھر میں کلین سوئپ کرے گی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوبڑھایاجائیگا، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو دگنا کیا جائیگا، 12لاکھ سےزائدخواتین اپنےپیروں پرکھڑی ہیں، یہی نظام پورےملک میں لائیں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لینےوالی جماعت ہوگی، سندھ میں مقابلے کی فضا نہیں ہے، سندھ میں کو کارکردگی رہی ہے پیپلزپارٹی کی وہ سامنے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
