آئی جی سندھ کی زیر صدارت الیکشن سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم
آئی جی سندھ کی زیر صدارت الیکشن سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں حساس تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت الیکشن سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شرپسند عناصر خلل ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں، گزشتہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کرنا پڑے گا، حساس تنصیبات اور اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کرنے، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، الیکشن کے روز اینٹی رائٹس پلاٹونز کو الرٹ رکھا جائے، مشکوک سرگرمیوں پر بروقت رسپانس دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور معمولی نوعیت کے واقعات اور معلومات کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے، پولنگ کے آغاز سے اختتام اور پولنگ میٹیریئل کی متعلقہ مقامات پر رسائی تک پولیس سیکیورٹی پر رہیگی۔
اجلاس میں کراچی پولیس چیف، زونل ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
