Advertisement
Advertisement
Advertisement

5 فروری، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

Now Reading:

5 فروری، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن
مقبوضہ کشمیر

5 فروری، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے طول و عرض میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

یوم کشمیر کا پس منظر

Advertisement

کشمیریوں سے یکجہتی کے دن کو منانے کی سوچ کا آغاز 1990 میں قاضی حسین احمد کی جانب سے کیا گیا تھا جن کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔

قاضی حسین نے پہلی دفعہ یہ کال دی۔ نواز شریف اس وقت پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ تھے جب کہ بے نظیر بھٹو کی مرکز میں حکومت تھی اور وہ وزیرِ اعظم تھیں۔

قاضی حسین احمد کے مطالبے کو نہ صرف پنجاب، وفاق، بلکہ باقی صوبوں نے بھی اہمیت دی اور پہلی مرتبہ یہ دن 5 فروری 1990 کو منایا گیا اور اس وقت سے اب تک یہ دن منایا جاتا ہے۔

جماعت اسلامی نے سنہ 1990 میں اپنے قائدین کی ایک میٹنگ بلائی جس نشست میں یہ مشورہ سامنے آیا کہ اس مقصد کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے، کیلنڈر کو دیکھا گیا اور میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ پانچ فروری کا دن مناسب رہے گا۔

Advertisement

نگران وزیراعظم کایوم یکجہتی کشمیرپرخصوصی پیغام

Advertisement

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 76 برس سے بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام کو دبانے کی مزموم مہم چلا رکھی ہے، زیادتیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

مسلح افواج و عسکری قیادت کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

Advertisement

یوم یکجہتی کشمیرپرمسلح افواج اور عسکری قیادت نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیریوں کے عزم و جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیری بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیری عوام بھارتی قابض افواج کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر 1948 سے یو این ایجنڈے پر غیر حل شدہ امور میں شامل ہے، کشمیری عوام کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا، ظلم و بربریت کی تاریک رات آزادی کا سورج طلوع ہونے سے نہیں رک سکتی، آزادی کے لئے دلیرانہ جدوجہد کامیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر