
یوم کشمیر پر پاکستان نے خصوصی نغمہ جاری کردیا
اسلام آباد: یوم کشمیر کے موقع پر پاکستان نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کی جانب سے “کشمیر خوابوں کی تعیبر” کے عنوان سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا۔
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جاری خصوصی نغمے کے بول راشد منہاس اور آواز کامران اللہ خان نے پیش کی ہے۔
نغمے میں پیغام دیا گیا کہ کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کو 76 برس بیت گئے ہیں لیکن آج بھی کشمیر میں ہندوستان کی ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہم پلہ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یوم کشمیر کا پس منظر
کشمیریوں سے یکجہتی کے دن کو منانے کی سوچ کا آغاز 1990 میں قاضی حسین احمد کی جانب سے کیا گیا تھا جن کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔
قاضی حسین نے پہلی دفعہ یہ کال دی۔ نواز شریف اس وقت پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ تھے جب کہ بے نظیر بھٹو کی مرکز میں حکومت تھی اور وہ وزیرِ اعظم تھیں۔
قاضی حسین احمد کے مطالبے کو نہ صرف پنجاب، وفاق، بلکہ باقی صوبوں نے بھی اہمیت دی اور پہلی مرتبہ یہ دن 5 فروری 1990 کو منایا گیا اور اس وقت سے اب تک یہ دن منایا جاتا ہے۔
جماعت اسلامی نے سنہ 1990 میں اپنے قائدین کی ایک میٹنگ بلائی جس نشست میں یہ مشورہ سامنے آیا کہ اس مقصد کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے، کیلنڈر کو دیکھا گیا اور میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ پانچ فروری کا دن مناسب رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News