Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، عبدالعلیم خان

Now Reading:

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، عبدالعلیم خان
عبدالعلیم خان

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، عبدالعلیم خان

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر عبدالعلیم خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جہد آزادی میں ہم آواز ہونے کا نام یوم یکجہتی کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر جنیوا کنونشن کے تحت حل کیا جانا ہی اس مسلے کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور نسل کشی افسوسناک ہے، ثابت ہو چکا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

صدر آئی پی پی نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے، بھارتی غاصبانہ قبضہ ان کی حق تلفی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی ادارے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو رکوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم سیاہ؛ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دفتر خارجہ سے ریلی کا آغاز

Advertisement

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا عالمی امن کے لئے ضروری ہے، کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم نے انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا، سیکولر بھارت کا غاصبانہ اور انسانیت سوز رویہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی ہے، پاک فوج نے مسئلہ کشمیر کو بردباری اور معاملہ فہمی سے ہینڈل کیا ہے، پاک فوج کی امن پسندی اور دانشمندی کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر