
ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں ڈاکٹریاسمین راشد، میاں محمود الرشید اوراعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
اے ٹی سی نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان نذرآتش کیس کا جیل میں ٹرائل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
پراسیکیوشن نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی۔
چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائیں گئے ہیں، ملزمان کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News