انتخابات کےدوران کراچی میں 2ہزارسےزائدسی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کےاقدامات
انتخابات کے دوران کراچی کےتین سرویلنس سینٹرمیں 252 مقامات پرکیمروں سے نگرانی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پرہیں، شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سی پی او میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سینٹرمیں پولیس کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا کہنا ہے کہ شہربھر میں دو ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ شہر کے تین سرویلینس سینٹر میں 252 مقامات پر 2032 کیمرے کی آنکھ موجود ہے۔
سید سلمان حسین کا کہنا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس سمیت سوک سینٹر اور ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں سرویلینس سینٹرموجود ہیں۔
انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی جاتی ہیں۔ ہدایات میں شہر میں فلاں مقام پر یہ واقعہ پیش آیا ہے فوری رپورٹ کی جائے۔
اے آئی جی سید سلمان حسن کا کہنا ہے کہ ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گزشتہ سال شہر میں 250 سے زائد ناخوشگوار واقعات پر کاررواٸی کی گئی۔ عام انتخابات میں شہر میں مشکوک افراد کی نگرانی اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
آئی جی سندھ راجہ رفعت مختارکا کہنا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کا سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم الیکشن کے دوران 24 گھنٹے چوکس رہے گا۔ میں خودکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سینٹرکی نگرانی کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
