Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کی وضاحت

Now Reading:

عام انتخابات میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کی وضاحت
پی ٹی اے

عام انتخابات میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کی وضاحت

الیکشن 2024 میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے وضاحت کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے پر ملک بھر میں انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں صرف 24 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، تاہم جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

Advertisement

پاکستان میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کل ہوں گے، چاروں صوبوں میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر کل پانچ ہزار ایک سو اکیس امیدوار میدان میں ہیں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12695 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ملک میں کل 128,585,760 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

پولنگ کا وقت

کل 8 فروری کو پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پولنگ ڈے پر انتخابی مہم یا ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد رزلٹ نشر کرسکے گا۔

واضح طور پر بتانا ہوگا کہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، آر اوز پولنگ اسٹیشنوں کا مکمل غیر حتمی نتیجہ جاری کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرنگ افسران و پولیس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی پابند ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی غیر قانونی تصور ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر