
عام انتخابات 2024: فاطمہ بھٹو نےپاکستانیوں سے کیادرخواست کی؟
ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔
عام انتخابات کے دن نا صرف ملک بھر کی سیاسی جماعتیں بلکہ شوبز اسٹارز ، نامور شخصیات ، کھلاڑی اور سماجی کارکن بھی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہر پاکستانی سے محفوظ رہنے کی درخواست کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
فاطمہ بھٹو نامور لکھاری اور سماجی کارکن بھی ہیں، وہ مرحوم مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بھتیجی ہیں۔
واضح رہےکہ عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موبائل فون سروس کو دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔امن و امان قائم رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
موبائل فون سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن کی 8300 کی موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے جس سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News