
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انتخابی نتائج میں تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 39 میں سے 37 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے 18 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے ، ہم نتائج کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہم 18 نشستیں جیت چکے ہیں ، فاروق ستار نے کہا کہ فارم 45 کا انتظار کررہے ہیں،ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے بیانات میں فرق ہے، بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔
میئر کراچی نے کہا ہر سیاسی جماعت کو حق حاصل ہے کہ وہ حکومت بنائے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے سندھ کے لیے کام کیاہے، سندھ کےتمام ڈویژنز میں پیپلز پارٹی نے پرفارم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News