Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کی بجلی اور گیس کمپنیوں سے اس ماہ کا بل وصول نہ کرنے کی ہدایت

Now Reading:

سندھ حکومت کی بجلی اور گیس کمپنیوں سے اس ماہ کا بل وصول نہ کرنے کی ہدایت
بل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2000 روپے یا زائد بل اگلے 10 ماہ قسطوں میں لینے کے احکامات جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ  نے کیسکو ، سیپکو ، اور کے الیکٹرک  کو ہدایت کی ہے کہ  جن لوگوں کے بل 5000 روپے تک ہے اُن سے اس ماہ کا بل نہ لیا جائے بلکہ 5 ہزارروپے کا بل اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے لیں۔

 سید مراد علی شاہ  نے  یہ بھی کہا کہ یہ ہدایت  سوئی سائوتھرن  گیس  کے لیے بھی ہے  کہ جن کا بل 2000 روپے تک کا ہے اُن کا بل اس مہینے نہ لیا جائے بلکہ اگلے 10 ماہ میں قستوں میں لیں جبکہ  اگلے 2 مہینوں میں کوئی بجلی یا گیس کنکشن کاٹے نہیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے مزید کہا کہ چھوٹی دکانوں یا گھروں کے مالکان کو بھی ہدایت ہے کہ وہ کرائے کی وصولی میں رعایت دیں جبکہ وفاقی حکومت کو بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی پاور سپلائی اور گیس کمپنیوں کو گیس، فرنیس آئل کی سپلائی جاری رکھے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا لاک ڈاؤن کا اعلان

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں‌ سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہریوں کے بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، کریانہ اور میڈیکل اسٹور بھی بند نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پورے صوبے میں ہوگا،  کنٹرول رومز آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کی رات(آج) 12 بجے سے کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر