Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اہم نام سامنے آگئے

Now Reading:

بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اہم نام سامنے آگئے

بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اہم نام سامنے آگئے

کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے کافی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل اہم شخصیات کے نام سامنے آگئے ہیں، بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے لئے نواب اسلم رئیسانی، صادق سنجرانی، جام کمال، سرفراز بگٹی یا نواب ثناء اللہ زہری کے نام شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور ن لیگ بلوچستان میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، تاہم پیپلز پارٹی کے نواب ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی منصب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ن لیگ کے جام کمال وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے اہم ہو سکتے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام کے نواب اسلم رئیسانی بھی وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

علاوہ ازیں بی اے پی کو وزارت اعلیٰ کا منصب ملا تو صادق سنجرانی امیدوار ہوں گے۔

Advertisement

وزارت اعلیٰ کے لیے صوبے کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین کی ملاقاتیں بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے اہم ہو سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر