Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے۔

انتخابی عذرداریوں پرسناعت کے دوران لیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 15 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے جن میں این اے 58 چکوال، این اے 71 سیالکوٹ، این اے 51 راولپنڈی، این اے 117 لاہور، این اے 69 منڈی بہاوالدین کے نتائج شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی، این اے 53 راولپنڈی، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاؤالدین، این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی اور این اے 126 لاہور، این اے 127 لاہور، این اے 87 خوشاب کے بھی حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی  روک دیا۔

فردوس عاشق اعوان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

صوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقوں میں پی پی 283 لیہ، پی پی 164 لاہوراور پی پی 46 سیالکوٹ، پی پی 22 چکوال، پی پی 49 سیالکوٹ، پی پی 14 راولپنڈی، پی بی 14 نصیرآباد، پی بی 44 کوئٹہ، پی پی 33 گجرات، پی پی 126 جھنگ، پی پی 128 جھنگ، پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی کے حتمی نتائج روک دیے۔

Advertisement

اسی طرح الیکشن کمیشن نے پی پی 43 منڈی بہاؤالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی پی 279 لیہ، پی پی 17 راولپنڈی، پی پی 6 مری، پی پی 15، پی پی 42 اور پی پی 43 کے بھی حتمی نتائج جاری کرنے احکامات جاری کیے۔

ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ ون نے سماعت کی، سماعت کے دوران ممبر نثار درانی نے کہا کہ جو ہار گیا وہ جشن منا رہا ہے اور جو جیت گیا وہ دھاندلی کے الزامات لگا رہا ہے، ایسا رویہ کب تک چکے گا؟ ہاراورجیت جمہوریت کا حسن ہے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرننگ افسران زیادہ تر حلقوں میں حتمی نتائج جاری کر چکے ہیں، اس موقع پر نتائج روکنے سے اگلے مراحل تاخیر کا شکار ہوں گے۔

وکیل بابراعوان 8 فروری والا الیکشن ٹھیک کرایا گیا، 9 فروری کو جو ہوا اس کی الیکشن کمیشن سے شکایت نہیں کررہا، الیکشن کمیشن ڈسکہ کیس میں ریٹرننگ افسران کو سخت سزائیں دے چکا ہے، صرف نتائج روکنا کافی نہیں، جس ریٹرننگ افسر نے حلف کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بابراعوان نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا، جس پرالیکشن کمیشن نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حتمی نتائج روکتے ہوئے ریٹرننگ افسرسے رپورٹ مانگ لی۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوارریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پانچوں ہائیکورٹس کو ٹربیونل ججزکی تعیناتی کیلئے مراسلہ لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے  ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کو بھی الگ الگ مراسلہ لکھا۔

 الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی عذرداریوں کیلئے ٹربیونل تشکیل دیے ہیں، ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے دستیاب ججز کے نام دیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر