پاکستان میں ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے بعد صوبہ سندھ میں آئندہ ایک دو روز میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومت بنانے کا عمل شروع ہونے والا ہے، جس کے حوالے سندھ میں آئندہ ایک دو روز میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن سے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن آج یا کل جاری ہونے کا امکان ہے، نوٹی فکیشن ہوتےہی نئےاراکین سندھ اسمبلی اگلے5سال کےلیےحلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی پی ایک بار پھر سندھ اسمبلی میں 83 نشستوں کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور مخصوص نشستوں کے ساتھ پی پی کی نشستیں 100 سے بھی تجاوزکرجائیں گی۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے، وزیراعلیٰ کے لیے مرادعلی شاہ، ناصرشاہ، شرجیل میمن اور فریال تالپور اہم امیدوارہیں۔
حکومت سازی معاملہ آج پی پی سی ای سی اجلاس میں بھی زیربحث آنےکاامکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
