امریکہ کے صدارتی انتخابات کی مہم میں نوجوان ووٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی دوبارہ انتخابی مہم اتوار کے روز مختصر شکل کی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک میں شامل ہوگئی، جس میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل نوجوان ووٹروں تک رسائی کے لیے این ایف ایل کے سپر باؤل کا استعمال کیا گیا۔
ٹک ٹاک پر اس مہم کا آغاز قابل ذکر ہے کیونکہ واشنگٹن میں اس ایپ کے بارے میں وسیع پیمانے پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔
کچھ امریکی قانون ساز طویل عرصے سے اس ایپ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ ان خدشات کے پیش نظر کہ چینی حکومت صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہے یا لوگ ایپ پر جو کچھ دیکھتے ہیں اس پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کے ساتھ شیئر نہیں کرے گا اور اپنے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن ہیرس ہیڈ کوارٹر ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بائیڈن کو تیزی سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جیسے کہ آیا وہ سپر باؤل میں کنساس سٹی چیفس یا سان فرانسسکو 49 کی حمایت کرتے ہیں، اور کیا وہ کھیل یا اشتہارات دیکھ رہے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے فلاڈیلفیا ایگلز نہیں کہا تو وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مشکل میں پڑ جائیں گے اور وہ اس کھیل کو دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
