
انڈونیشیا میں 35 سالہ فٹ بالر پر دوران میچ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا جس کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق انڈونیشیا کے ایک فٹ بالر پر دوران میچ آسمانی بجلی گرنے کی خوفناک ویڈیو نے کھیلوں کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوبانگ سے تعلق رکھنے والا فٹ بالر سیپٹین راہرجا ہفتے کے روز مغربی جاوا کے شہر بانڈونگ کے سیلی وانگی اسٹیڈیم میں ایک دوستانہ میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد گر گیا۔
Footballer (soccer) dead after being struck by lightning during a match in Indonesia⚡️
Advertisement⭕️The man, later identified as Septain Raharja(35), was competing in a friendly football match between 2 FLO FC Bandung and FBI Subang, when lightning struck him at around 4:20pm local time on… pic.twitter.com/rAzB0rHCVi
— Global Dissident (@GlobalDiss) February 12, 2024
جب یہ واقعہ پیش آیا تو میچ چل رہا تھا۔ انڈونیشیا کے میڈیا کے مطابق، فٹ بالر آسمانی بجلی گرنے کے بعد سانس لے رہے تھے اور انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات، آب و ہوا اور جیوفزکس ایجنسی (بی ایم کے جی) کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی اسٹیڈیم سے صرف 300 میٹر کی بلندی پر تھی جب یہ فٹ بالر سے ٹکرائی۔
یہ ویڈیو اس وقت کی عکاسی کرتی ہے جب 35 سالہ سیپٹن راہرجا آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے تھے۔ کے مطابق سیپٹین راہرجا 2 ایف ایل او ایف سی بانڈونگ اور ایف بی آئی سوبانگ کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ میں حصہ لے رہے تھے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 20 منٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہو گئے۔
ڈیلی میل کے مطابق انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات، آب و ہوا اور جیوفزکس ایجنسی (بی ایم کے جی) کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی اسٹیڈیم سے صرف 300 میٹر کی بلندی پر تھی جب یہ فٹ بالر سے ٹکرائی۔
حیران کن طور پر یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈونیشیا میں کسی فٹ بالر کو میچ کے دوران آسمانی بجلی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ سنہ 2023 میں مشرقی جاوا کے شہر بوجونگورو میں ایک نوجوان سوراٹن انڈر 13 کپ کے دوران آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News