
پرانے اتحادیوں کو حکومت سازی پر رضامند کرنے میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کلیدی کردار سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے پہلے سابق صدر آصف زرداری پھر شہباز شریف اور چوہدری شجاعت سے ملاقاتیں کیں، بہت سے امور کو طے کروانے اور ان پر عمل کروانے کے ثالث بھی محسن نقوی ہونگے۔
ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ محسن نقوی نے ہی تمام اتحادیوں کو چوہدری شجاعت کے گھر اکھٹا کیا، شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کے گھر اتحادیوں کو بتایا کہ وہ ن لیگ کی طرف سے وزارت اعظمی کے امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں: پی پی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کا مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سب سے تعاون اور حمایت کی درخواست کی، جبکہ پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے پر بھی آمادہ کیا جائے گا، تاہم مولانا فضل الرحمان بھی آج اتحادی حکومت میں شامل ہونے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔
ذرائع ن لیگ نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نے رات گئے بعض اہم ملاقاتیں بھی کیں اور اس دوران تین سال ن لیگ، دو سال پیپلز پارٹی کا وزیراعظم والا فارمولہ مسترد کردیا گیا، شہباز شریف ہی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News