
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف حکومت سازی کے حوالے سے شہباز شریف اور پارٹی کے اکابرین سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف مختلف اتحادیوں سے ملاقات کے بعد نوازشریف کو بریفنگ دیں گے جس میں متوقع وفاقی کابینہ کے لئے اہم افراد کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاق میں 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے جس میں سے ایم کیو ایم کو 2 سے 3 وفاقی وزارتیں دینے پر غور کیا جائے گا۔
خالد مقبول، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور خواجہ اظہار کے نام وفاقی وزارتوں کے لیے زیرغور ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی پی کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے فیز میں پاروشیئرنگ فارمولے پر مشاورت ہو گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 15 سینئر رہنماؤں کے نام وفاقی وزیر کے لئے زیرغور جن میں اسحاق ڈار، ایازصادق اور خواجہ آصف کے نام شامل ہیں۔
احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام بھی وفاقی وزیر کے لئے زیرغور ہیں۔
وفاقی وزراء کے لیے عطاء تارڑ، شزا خواجہ، ریاض الحق جج اور بلال اظہر کیانی کے نام بھی وفاقی وزیر کے لئے زیرغور ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی وزراء کے لیے اویس لغاری، طارق فضل چوہدری، راجہ قمرالاسلام اور راناتنویر حسین کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News