
میری لینڈ کی ایک خاتون نے اپنی 109 ویں سالگرہ پر طویل عمر کا حیران کن راز بتا دیا
میری لینڈ کی ایک خاتون نے اپنی 109 ویں سالگرہ پر اپنی طویل ترین عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی صد سالہ زندگی کا راز گزشتہ تین دہائیوں سے اکیلے رہنا ہے۔
جینی لیبرٹینی جن کا تعلق میری لینڈ سے ہے گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے دستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ بنگو کھیلتے ہوئے اپنی 109 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے تمام دوست ان سے ان کی طویل عمر راز جاننا چاہتے تھے کسی نے بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ تین دہائیوں سے تنہا رہنے کو طویل عمر کا راز کہیں گی۔
واضح رہے کہ جینی کی 30 سال قبل طلاق ہوچکی تھی اور یوں وہ گزشتہ تین دہائیوں سے وہ سنگل ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ تیس سال سے مرد کی بغیر رہ رہی ہیں اور انہیں ناراض کرنے والا کوئی مرد نہیں ہے اس لیے انہیں کسی قسم کے تناؤ کا سامنا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فکر ہے یہی ان کی طویل عمر کاراز ہے۔
جینی سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کیا کرنا چاہتی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ وہ بنگو برتھ ڈے پارٹی کرنا چاہتی ہیں ان کی سالگرہ میں بالٹی مور سٹی کیتھولک اسکول کی طالبات کا ایک گروپ بھی شامل تھا۔
جینی 1915 میں سسلیائی تارکین وطن کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور گھر کے مطابق ان کے تین بہن بھائی تھے۔
جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی تھا جس کا نام مائیکل تھا، جو 83 برس تک ان کے ساتھ بطور نگراں موجود رہا پھر اس کا انتقال ہوگیا۔
جینی جو اب زیادہ بات نہیں کرتی اپنی سالگری کےموقع پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سالگرہ کی تقریب میں موجود تمام مہمان کھانا کھا رہے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے مہمانوں کو اپنی پلیٹ کا کھانا بھی دے دیا۔
جینی کے حال ہی میں گر نے کی وجہ اب انہیں وہ وہیل چیئر کا سہارا لینا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ چوٹ کے بعد نہ صرف ان کی آمدورفت محدود ہوگئی ہے بلکہ اب انہوں نے ایک طرح سے بات چیت کرنا بھی چھوڑ دی ہے تاہم اپنے پسندیدہ کھیل بنگو کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں بنگو کوئین کہا جاتا ہے۔ اس عمر میں بھی جینی نہ صرف بے حد خوش مزاج ہے بلکہ سب کا خیال رکھنے والی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News