
میرے نزدیک سب لوگ برابر ہیں، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن
بالی ووڈ کے بگ بی، امیتابھ بچن، جنہیں انڈسٹری کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے، نے اپنے فلمی کیرئیر میں بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دیں ہیں۔
بگ بی نے 1969 میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے ‘زنجیر’، ‘شعلے’، ‘ہیرا پھیری’، ‘پرورش’، ‘ترشول’، ‘نمک حلال’، ‘امر اکبر انتھونی’، ‘ڈان’ جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں کیں۔
امیتابھ بچن کا یہ سفر آسان نہیں تھا اس دوران انہیں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان سب کے باوجود بگ بی نے اپنے کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے شہرت کی ان بلندیوں کو چھو لیا ہے جو آنے والی دہائیوں میں بہت سے لوگ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ شاید اسی لیے امیتابھ کو صدی کا میگا اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔
صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج ہندی سنیما میں اپنے کیریئر کے 55 سال مکمل کر لیے ہیں اور اس خاص موقع پر نے انہیں ایک بہت ہی خاص تحفہ موصول ہوا ہے، جس کی تصویر خود بگ بی نے اپنے انسٹا پر شیئر کی ہے۔
T 4924 – 55 years in the wondrous world of Cinema .. and AI , gives me its interpretation ❤️ ..
a presentation by Ef B .. self made pic.twitter.com/uQbyf8EjE8— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 16, 2024
امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی ہے وہ AI نے بنائی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی اس تصویر میں بگ بی کا سر کیمروں اور فلم پروڈکشن مشینوں سے بھرا ہوا ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بگ بی نے کیپشن میں لکھا ہے- ‘سینما کی اس شاندار دنیا میں 55 سال… اور اے آئی نے مجھے تفصیلات بتا دیں۔’
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News